2 Rakat Nafil Mein Mukhtalif Nawafil Ki Niyat Karna

دورکعت نفل میں مختلف نوافل کی نیت کرنا

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر: WAT-1732

تاریخ اجراء: 24ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/13جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     دو رکعت نفل مختلف نیتوں(توبہ،برائے حاجت،شکرانہ)کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     جی ہاں !دورکعت نفل میں ایک سے زیادہ بھی نیتیں کر سکتے ہیں اور اس سے سب کا ثواب ملے گا جیسا کہ  حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے"كذا يصح  لو نوى نافلتين أو أكثر كما لو نوى تحية مسجد وسنة وضوء وضحى وكسوف "ترجمہ: ایسے ہی اگراس نے دو یا زیادہ نوافل کی نیت کی تو  اس طرح  نیت صحیح ہے جیسا کہ اس نے (دو نفل )میں  تحیۃ المسجد، تحیۃ الوضو ، چاشت اور سورج گرہن کی نما ز کی نیت  کی (تو  سب   کا ثواب پائے گا )۔) حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح،کتاب الصلاۃ،باب شروط الصلاۃ،ص 216،دار الكتب العلمية،بيروت(

   در مختار میں ہے"ولو نافلتين كسنة فجر وتحية مسجد فعنهما"ترجمہ:اگر (ایک نماز میں)دو نفل کی نیت کی جیسے سنت فجر اور تحیۃ المسجد تو وہ ان دونوں کی طرف سے ہوجائے گی۔(درمختار،جلد1،صفحہ440،دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم