مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3158
تاریخ اجراء:04ربیع الثانی1446ھ/08اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
یاجوج ماجوج قوم مسلمان ہیں یا کافر؟ رہنمائی فرما دیں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یا جوج ماجوج کافر ہیں، ان کونبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات اسلام کی دعوت دی تھی، لیکن انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔
علامہ سلیمان جمل رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر حاشیہ جمل(الفتوحات الالہیہ) میں فرماتے ہیں :”وھم کفار دعاهم النبی صلی اللہ علیہ وسلم الی الایمان لیلۃ الاسراء فلم يجيبوا“ ترجمہ: یاجوج ماجوج کافر ہیں، معراج کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایمان کی دعوت دی تو انہوں نے قبول نہیں کی۔(الفتوحات الالھیۃ(حاشیة الجمل) ،جلد 4 ،صفحہ 458،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
علامہ عبد العزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب”نبر اس“ میں فرماتے ہیں:” وقد صح في الحديث انهم من اهل النار“ ترجمہ:تحقیق، حدیث میں صحت کے ساتھ ثابت ہے کہ بے شک یا جوج ماجوج جہنمی ہیں۔(النبراس، صفحہ 351،مطبوعہ پشاور )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف