Sajde Me Paon Ki Kitni Ungliya Lagana Wajib Hai ?

سجدے میں کتنی انگلیاں لگانا واجب ہے اوربھولے سےرہ جائے توکیاحکم؟

فتوی نمبر:WAT-668

تاریخ اجراء:16شعبان المعظم 1443ھ/20مارچ 2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    (الف)سجدےمیں اگرایک پاؤں کی دوانگلیاں اوردوسرےپاؤں کی چارانگلیوں کاپیٹ زمین پرلگاتوکیاواجب اداہوجائے گایانہیں؟

    (ب)اگرسہوًاکسی کےپیروں کی صرف دو انگلیوں کا پیٹ زمین پرلگاتوکیاسجدہ سہو سے نماز مکمل ہو جائےگی؟یانماز ازسرِنواداکرناہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    (الف)سجدہ میں دونوں پاؤں کی دس انگلیوں میں سے کسی ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگنا فرض ہے اور ہر پاؤں کی تین تین انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگنا واجب ہے اور دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگنا اور ان کا قبلہ رو ہونا سنت ہے۔ اگر کسی نے اس طرح سجدہ کیا کہ ایک پاؤں کی دوانگلیاں زمین پر لگی رہیں اوردوسرےپاؤں کی چارانگلیاں توفرض اداہوگیالیکن واجب ادانہیں ہواکیونکہ ہرپاؤں کی تین تین انگلیاں لگاناواجب ہے۔

     (ب)اور اگرسہوا کسی کے پیروں کی صرف دوانگلیوں کا پیٹ زمین پر لگا توسجدہ سہو سے نماز مکمل  ہوجائےگی کہ یہ نمازکے واجبات میں سے ہے اورنمازکاکوئی واجب  بھولے سے رہ جائے توسجدہ سہوکاحکم ہوتاہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم