Roze Ki Halat Me Pait Par Injection Lagana

روزے کی حالت میں پیٹ پرانجیکشن لگانا

فتوی نمبر:WAT-636

تاریخ اجراء:08شعبان المعظم 1443ھ/12مارچ 2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا پیٹ پر انجیکشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    روزے کی حالت میں انجیکشن لگانا لگوانا ، جائز ہے ، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، چاہے رگ میں لگایا جائے یا گوشت مثلا پیٹ میں لگایا جائے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عمومی طور پر انجیکشن کی سوئی جَوف (یعنی معدے میں یا معدے تک جانے والے راستوں کے اندرونی حصے میں) یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جَوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتا کہ جس کے ذریعے دوائی  مسام کے بغیر،ڈائریکٹ جوف تک پہنچ سکے ، لہٰذا انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ہے ۔     فتاویٰ فیض الرسول میں ہے:”تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، چاہے رَگ میں لگایا جائے ، چاہے گوشت میں ۔ “(فتاویٰ فیض الرسول، ج1 ، ص516)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

ٹیگز : Roza