فتوی نمبر:WAT-861
تاریخ اجراء:18ذوالقعدۃالحرام 1443ھ18/جون 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قرض
سے نجات کے لیے کون سی دعاپڑھی جائے ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ پاک آپ کی مشکلات حل فرمائے ، قرض
سے نجات کے لیے حدیثِ پاک میں بیان کی گئی یہ
دعا پڑھا کریں " اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ
بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ
سِوَاکَ."ترجمہ : اےاللہ! مجھے حلال رزق عطا فرما حرام سے بچا اور اپنے
فضل وکرَم سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔
حضرت علی
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”آپ کے پاس ایک مکاتَب
(غلام) آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنی ادائے کتابت سے عاجز آگیا
ہوں ، میری کچھ مدد فرمایئے ۔ فرمایا : کیا میں
تجھے وہ کلمے نہ سکھا دوں ، جو مجھے رسول اﷲ صلی
اللہ علیہ والہ و سلم نے
سکھائے تھے ، اگر تجھ پر پہاڑ برابر بھی قرض ہو ، تو اﷲ تجھ سے ادا کرا دے ۔ یہ
پڑھا کرو :" اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ
عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک “(سنن ترمذی، أَبْوَابُ
الدَّعَوَاتِ، باب 111، حدیث3563)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف