Pishaab Ke Sath Mani Ke Qatray Bhi Nikaltay Hain To Kya Ghusal Farz Ho Jata Hai ?

پیشاب کے ساتھ منی کے قطرے نکلنے سے غسل لازم ہوگایانہیں ؟

فتوی نمبر:WAT-17

تاریخ اجراء: 18محرم الحرام1443ھ/27اگست2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    پیشاب کے ساتھ منی کے قطرے بھی نکلتے ہیں تو کیا غسل فرض ہو جاتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   منی اگر اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر عضو سے نکلے تو اس سے غسل فرض ہوتاہے لیکن اگر منی بغیر شہوت کے جدا ہو کر عضو سے نکلے یا پیشاب کے بعد بغیر شہوت کے نکلے یا پیشاب کے بعد سفید گاڑھا مادہ نکلے جسے ودی کہتے ہیں تو ان سے وضو ٹوٹ جاتا ہے لیکن غسل فرض نہیں ہوتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : pishab Mani Qatray Ghusal