فتوی نمبر:WAT-810
تاریخ اجراء: 15شوال المکرم 1443ھ17/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
گھر کی ٹینکی کے اندر
میں نے بلی کو پیشاب کرتے دیکھا ہے، اب اس کو کیسے پاک کیا جائے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وہ ٹینکی
یا حوض وغیرہ دہ در دہ ہے یا
نہیں یعنی آج کل کی پیمائش کے اعتبار سے کل پیمائش دو سو پچیس اسکوائر فٹ
ہے یا نہیں ؟ اگر اس ٹینکی میں موجود پانی دہ
در دہ ہے اور اس میں بلی نے پیشاب کر دیا، تو جب تک اس
پانی میں نجاست کا اثر ( رنگ ، بو یا ذائقہ ) ظاہر نہ ہو، پانی نا پاک نہیں ہو گا۔
اور اگر وہ پانی
دہ در دہ سے کم ہے،تو اس صورت میں
اگر اس میں نجاست گر گئی یا بلی نے پیشاب کر
دیا، تو اس ٹینکی کا سارا پانی ناپاک ہو جائے گا۔
ٹینکی وغیرہ پاک کرنے کا طریقے:
اگرنجاست نظرآنے والی
ہے تواولااس کونکالاجائے گااورنظرآنے والی نہ ہوتواسی سمیت موٹر
چلا کر پانی ٹینکی میں ڈالنا شروع کریں ، جب ٹینکی
بھر کرپانی نکلناشروع ہوجائے اورزمین پرکچھ دوربہہ جائے توساری
ٹینکی پاک ہوجائے گی
اوربہتریہ ہے کہ اس قدرپانی نکلنے دیں کہ دوڈیڑھ ہاتھ
لمبائی میں بہہ جائے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف