نمازمیں سینے کی ہڈی کے ابھرے حصے نظرآتے ہوں تونمازکاحکم
فتوی نمبر: WAT-24
تاریخ اجراء:21محرم الحرام1443ھ/30اگست2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر گردن کے نیچے سینے کی ہڈی کے دو ابھرے ہوئے حصے نظر آ رہے ہوں، بقیہ سینہ نظر نہ آئے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس صورت میں نماز بلاکراہت ہوجائے گی کہ سینے کا اتنا حصہ عادتاً کھلا ہوتا ہے اور اس حالت میں معزز لوگوں کے سامنے جانے میں عار محسوس نہیں کی جاتی۔فتاوی رضویہ میں ہے: ”اوپر کا بوتام نہ لگانے سے گلے کے پاس کا خفیف حصہ کھلا رہا یا شانوں پر کے چاک بہت چھوٹے چھوٹے ہیں کہ بوتام نہ لگائیں جب بھی کرتا نیچے ڈھلکے گا شانے ڈھکے رہیں گے تو حرج نہیں ۔“
(فتاوی رضویہ ، ج 7 ، ص 385، رضا فاونڈیشن ، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف