Nafil Roze Ki Walden Se Ijazat

نفلی روزے کی والدین وغیرہ سے سے اجازت

فتوی نمبر:WAT-381

تاریخ اجراء:25جُمادَی الاُولٰی   1443ھ/30دسمبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      نفلی روزہ رکھنے کے لئے کیا والدین یا بڑے بھائی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نفلی روزہ رکھنے کے لئے والدین یا بہن بھائیوں سے اجازت لینا شرعاً ضروری نہیں، البتہ اگر والدین اولاد کو نفل روزہ رکھنے سے اس لئے منع کریں کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے مرض کا اندیشہ ہے، تو اولاد کو چاہئے کہ وہ والدین کی اطاعت کرے۔(بحوالہ رد المحتارو بہار شریعت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

ٹیگز : Roza Nafli Roza