Nafal Ki Qaza Me Qayam Ka Hukum

نفل کی قضامیں قیام کاحکم

فتوی نمبر:WAT-16

تاریخ اجراء: 18محرم الحرام1443ھ/27اگست2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    نفل نماز ٹوٹ جائے تو اب دوبارہ اس کو بیٹھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں یا کھڑے ہو کر ہی پڑھیں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کسی نے نفل نماز شروع کر کے توڑ دی یا ٹوٹ گئی تو اب وہ نفل نماز واجب بن گئی اور جب اس کی قضا کی جائے گی تو اسے کھڑے ہو کر ہی ادا کیا جائے گا کہ فرض اور واجب نمازوں میں قیام فرض ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Nafal Qaza