مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-3142
تاریخ اجراء:28ربیع الاول1446ھ/03اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو میرے محبوب کہنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو "میرے محبوب" کہنا بالکل جائز ہے۔بلکہ کثیر احادیث میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کا حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو"حبی"کہنا ثابت ہے ۔جس کا ترجمہ میرے محبوب ہے۔
صحيح مسلم میں حدیث پاک ہے”عن علي، قال: نهاني حبي صلى الله عليه وسلم، أن أقرأ راكعا أو ساجدا“ ترجمہ:حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ میرے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے (نماز میں )رکوع و سجود کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔(صحیح مسلم، رقم الحدیث 480، ج 1،ص 349، دار إحياء التراث العربي ، بيروت)
فتاوی شارح بخاری میں مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:”ضرور یہ کہا جا سکتا ہے،متعدد صحابہ کرام نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو"حبی" کہا ہے جس کا ترجمہ یہی ہے، میرے محبوب۔(فتاوی شارح بخاری، ج 1، ص 282، مکتبہ برکات المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف