مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3315
تاریخ اجراء:22جمادی الاولیٰ1446ھ/25نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زید یہ دعا کرتا ہے کہ”اے بکر تیری موت کفر پر ہو، تو کافر ہوکر مرے“۔زید پر کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زید سخت گناہ گارہے کیونکہ کسی مسلمان کو کافر ہوکر مرنے کی بد دعا دینا سخت ناجائز وگناہ ہےکہ مسلمان کی بدخواہی (یعنی اس کابراچاہنا)ہے اوربعض علماء کے نزدیک توایسی بددعادیناکفرہے اورتحقیق یہ ہے کہ اگراس نے کفر کو اچھا جان کریا اسلام کو برا جانتے ہوئے ایسی بددعا دی تو اس صورت میں یہ کفر ہے۔
فضائل دعا میں ہے:”کسی مسلمان کو یہ بد دعا نہ کرے کہ تو کافر ہو جائے، کہ بعض علماء کے نزدیک کفر ہے اور تحقیق یہ ہے کہ اگر کفر کو اچھا یا اسلام کو بُرا جان کر کہے، بِلارَیب(یعنی بلا شک وشبہ)کفر ہے ورنہ بڑا گناہ ہے کہ مسلمان کی بدخواہی(مسلمان کا بُرا چاہنا)حرام ہے، خصوصاً یہ بد خواہی کہ سب بد خواہیوں سے بد تر ہے۔“(فضائل دعا، صفحہ 188، مکتبۃ المدینہ کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف