فتوی نمبر:WAT-663
تاریخ اجراء:15شعبان المعظم 1443ھ/19مارچ 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد کا سونے کے نعلین شریفین
والا نقش اپنے عمامے یا جیب پر لگانا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مردوں کےلیے سونے کانعلین شریفین والا
نقش اپنے عمامے یا جیب پر لٹکانا، ناجائز و حرام ہے، کیونکہ
مردوں کے لیے سونا مطلقاً ناجائز و حرام ہے۔ سنن ترمذی شریف
میں ہے کہ اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ
وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:” حرم لباس الحرير والذهب على ذكور أمتي
وأحل لإناثهم “ترجمہ: ریشم کا کپڑا اور سونا میری امت کے مردوں
کے لیے حرام اور ان کی عورتوں کے لئے حلال ہیں ۔(سنن
ترمذی،ج 3،ص 269، دار الغرب الإسلامي ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف