فتوی نمبر:WAT-804
تاریخ اجراء:14 شوال المکرم 1443ھ16/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد نے گلے میں
چاندی کی چین اور ہاتھ
میں 2یا 3 انگوٹھیاں پہن کر نماز پڑھی تو نماز کا کیا
حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مردکے
لئے صرف چاندی کی ساڑھے
چارماشے سے کم ایک نگینے والی، ایک انگوٹھی
پہنناجائزہے،اس کے علاوہ کسی قسم کازیورپہننامردکے لیے جائزنہیں
،لہذاساڑھے چارماشے وزن کی چاندی
کی انگوٹھی یا ايك سے زائد انگوٹھیاں پہننا یا گلے میں چین پہننا خواہ
چاندی کی ہی کیوں نہ ہو،یہ مردکے لیے مکروہ تحریمی ،ناجائز و گناہ ہے
اور اس حالت میں نماز پڑھنا بھی
مکروہ تحریمی وناجائزوگناہ ہے ،اگراس حالت میں نمازپڑھی
تونمازواجب الاعادہ ہوگی لہذاتوبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ،ان ناجائز چیزوں
کو اتار کر نماز دوبارہ پڑھے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدالرب شاکرعطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف