فتوی نمبر:WAT-793
تاریخ اجراء:10شوال المکرم 1443ھ12/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز میں
خاص دعائے قنوت اور خاص درود ابراہیمی ہی پڑھنا لازمی ہے یا
کوئی بھی دعا یا درود پڑھا جاسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں خاص درود ابراہیمی پڑھنا لازم نہیں
ہے۔کوئی سابھی درودپاک پڑھاجاسکتاہے ۔ البتہ درود ابراہیمی
سب سے افضل ہے۔اسی طرح وترمیں کسی خاص دعائے قنوت کاپڑھنالازم نہیں ہے ،
کوئی سی بھی دعاپڑھی جاسکتی ہے ،ہاں بہتروہ دعائیں ہیں ،جونبی
پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں ۔
بہارشریعت میں ہے "دعائے قنوت کاپڑھناواجب ہے اوراس
میں کسی خاص دعاکاپڑھناضروری نہیں ،بہتروہ دعائیں ہیں ،جونبی صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں اوران کے علاوہ کوئی اوردعاپڑھے جب
بھی حرج نہیں ۔"
(بہارشریعت،ج01،حصہ04،ص654،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف