Kya Bhap (Steam) Lene Se Roza Toot Jata Hai ?

کھانےکی بھانپ سے روزہ ٹوٹے گایانہیں ؟

فتوی نمبر:WAT-808

تاریخ اجراء:15  شوال المکرم 1443ھ17/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کوئی اسلامی بہن روزے کی حالت میں کھانا بنائے اور اس دوران بھاپ ان کے ناک اور منہ میں جائے، تو روزے کا کیا حکم ہو گا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صورتِ مسئولہ میں  اگر اسلامی بہن خو د اس بھاپ کو اپنے اندر نہ کھینچے ، تو اگرچہ وہ حلق میں چلی جائے، اس سے  روزہ نہیں ٹوٹے گا، چاہے اسے روزہ دار ہونا یا د ہو، لیکن اگر اس نے منہ قریب کر کے جان بوجھ کے سانس کھینچا کہ جس کی وجہ سے بھاپ حلق کے اندر گئی اور اسے روزہ دار ہونا بھی یاد تھا، تو اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، لیکن اگر اس صورت میں اسے روزہ دار ہونا ہی یاد نہیں تھا، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ