فتوی نمبر:WAT-842
تاریخ اجراء:24شوال المکرم 1443ھ26/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
دوستونوں کے درمیان صف بنائی جائے،اورستونوں کے درمیان جتنی
جگہ ہے،صرف اس میں لوگ کھڑے ہوں، ستونوں کی دوسری جانب لوگ
کھڑےنہ ہوں ،توکیایہ بھی قطع صف ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی
ہاں یہ بھی قطع صف ہے ، جس کی تحقیق انیق سیدی
اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے فتاوی رضویہ جلد 6 میں
فرمائی ۔چنانچہ فرماتے ہیں
:”عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں قبیل
باب الصلاۃ الی الراحلۃ سیدنا
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ہے کہ انہوں نے فرمایا :” لا تصفوا بین الاساطین و اتموا الصفوف “۔ ستونوں کے بیچ میں صف نہ باندھو اور صفیں
پوری کرو۔ اور اس کی وجہ
قطع صف ہے اگر تینوں دروں میں
لوگ کھڑے ہوئے تو ایک صف کے تین ٹکڑے ہوئے
اور یہ ناجائز ہے اور اگر
بعض دروں میں کھڑے ہوئے بعض خالی
چھوڑ دے جب بھی قطع صف ہے کہ صف ناقص چھوڑ دی ، کاٹ دی پوری نہ کی ، اور اس کا پورا کرنا
لازم ہے۔ اور اگر اس وقت اور زائد لوگ نہ ہوں تو آنے سے کون مانع ہے تو یہ ممنوع کا سامان مہیا کرنا ہے
اور وہ بھی ممنوع ہے اور دروں میں
مقتدیوں کے کھڑے ہونے کو قطع صف نہ سمجھنا
محض خطا ہے۔ علمائے کرام نے صاف تصریح فرمائی کہ اس میں
قطع صف ہے۔ (ملخصا ۔فتاوی رضویہ،ج6، ص134،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف