Kapra Pehantay Waqt Niyat Karna

کپڑاپہنتے وقت کی نیتیں

فتوی نمبر:WAT-792

تاریخ اجراء:10شوال المکرم 1443ھ12/مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جاب اور کسی تقریب وغیرہ پر جانے کے لیےکپڑا پہنتے وقت کیا نیت ہونی چاہیے،جس سے ثواب مل سکے؟ 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس موقع پر بھی کپڑے پہنتے ہوئے کئی نیتیں کی جاسکتی ہیں،مثلا

 (1) …اپنا ستر چھپاؤں گا(2) …نعمت کا اِظہار کروں  گا(3) …اللہ تعالٰی کے لیے حمد و شکر بجا لاؤں گا(4) …اللہ پاک کے لیے عاجزی و انکساری کروں گا(5) …کسی پر بھی تکبُّر نہیں کروں گا (6)…اُن حُلّوں (ملبوسات) کو یاد کروں گا جو اللہ تعالٰی اہْلِ جنت کو پہنائے گا تاکہ اُن کے حصول  کے لیے اپنے نفس  کو اچھا  کروں تو میرا نفس مجھے نیک اعمال  پر ابھارے  یہاں تک کہ میں بھی جنتی ہوجاؤں ۔(7)پہنتے وقت دائیں جانب سے شروع کروں  گا۔(8)اچھے کپڑے پہن کرلوگوں کواپنی غیبت وغیرہ سے بچاوں گا۔وغیرہ وغیرہ ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی