Jadu Se Hifazat Ke Liye Oont KI Haddi Rakhna Kaisa?

جادو سے حفاظت کے لئے اونٹ کی ہڈی رکھنا کیسا؟

مجیب:مفتی محمد ہاشم خان عطّاری مدنی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ  نومبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ گھر میں اونٹ کی ہڈی رکھنے سے جادو وغیرہ اثر نہیں کرتا تو کیا گھر میں اونٹ کی ہڈی رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جادو وغیرہ کے اثر سے بچنے کے لئے گھر میں اونٹ کی ہڈی رکھنا شرعاً جائز ہے،اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں کہ یہ جادو وغیرہ سے حفاظت کا ایک ٹوٹکا ہےاور ہر وہ ٹوٹکا جو شریعتِ مطہرہ سے ٹکراتا نہ ہو،وہ کرنا جائز ہے۔ نیزجس طرح دواؤں میں کسی نقلی دلیل کی ضرورت نہیں ہوتی محض تجربہ کافی ہوتا ہے اسی طرح ٹوٹکوں میں بھی کسی نقل کی ضرورت نہیں ہوتی، بس اتنا ضرور ہے کہ وہ شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات کے خلاف نہ ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم