فتوی نمبر:WAT-828
تاریخ اجراء:21شوال المکرم 1443ھ23/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ حضرات میکائیل و
اسرافیل و عزرائیل علیہم السلام و ملائکہ مقربین سے افضل ہیں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت
ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ مرسلین ملائکہ سےافضل نہیں ہیں،بلکہ
مرسلین ملائکہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ اور تمام صحابہ
واولیائےامت سےافضل ہیں،البتہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ
عنہ،تمام صحابہ اور اولیاءکرام ، عام ( غیر رسل ) ملائکہ سےضرورافضل ہیں
۔
اس کی تفصیل یہ ہےکہ اہل سنت کےنزدیک ہمارے رسول(یعنی رسل بشر) علیھم الصلوۃ والسلام تمام فرشتوں سےافضل ہیں،چاہےوہ
فرشتےرسلِ ملائکہ میں سےہوں یاان کےعلاوہ ہوں اورپھررسلِ ملائکہ،
تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم،اولیاءکرام
اورتمام انسانوں سےافضل ہیں اورصحابہ
اوردوسرےاولیاءکرام ،عام(غیررسل)ملائکہ سےافضل ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدالرب شاکرعطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف