Imam Ko Wajib Qirat Kar Lene Ke Baad Luqma Dena

واجب قراءت ہوجانے کے بعدلقمہ دینا

فتوی نمبر: WAT-30

تاریخ اجراء:22محرم الحرام1443ھ/31اگست2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      امام صاحب نے مغرب کی دوسری رکعت میں سورت ماعون کی چار آیتیں تلاوت فرما لی تھیں، یعنی واجب ادا ہو چکا تھا،پھر غلطی سے پانچویں کی جگہ چھٹی آیت  پڑھ لی، جس پر مقتدی نے لقمہ دیا اور امام صاحب نے وہ لقمہ لیا اور پانچویں آیت سے تلاوت دہرائی اور نماز مکمل کی۔کیا مقتدی کا لقمہ درست تھا اور سب کی نماز ہو گئی؟ یا یہ غیر ضروری کلام میں آئے گا اور سب کی نماز فاسد ہو گئی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    پوچھی گئی صورت میں مقتدی کا لقمہ دینا درست تھا، امام صاحب نے لقمہ لے کر غلطی درست کر لی، تو اس سے نمازمیں کوئی فرق نہیں پڑا، سب کی نماز درست ہو گئی، کیونکہ قراءت میں امام جہاں بھی غلطی کرے، مقتدی لقمہ دے سکتے ہیں، اگرچہ واجب قراءت ادا ہو چکی ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : imam wajib qirat luqma