فتوی نمبر:WAT-831
تاریخ اجراء:22شوال المکرم 1443ھ24/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت
امام اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو"ابوحنیفہ"کیوں
بولاجاتاہے۔؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
امام
اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کانام،نعمان،اورآپ کی کنیت
"ابوحنیفہ"ہے،علماء نےاس کنیت کی مختلف وجوہات ذکرکی
ہیں،جن میں سےدویہ ہیں:(1)حنیف کے معنی ہیں عبادت کرنےوالا،اوردین
کی طرف راغب ہونےوالا، اورامام اعظم بھی چونکہ عبادت گزاراوردین
کی طرف راغب تھے،لہذا،آپ کوابوحنیفہ کہاجاتاتھا۔
(2)آپ کاحلقہ درس وسیع تھا،اورآپ
کےشاگرداپنےساتھ قلم دوات رکھاکرتےتھے، چونکہ اہل عراق دوات کوحنیفہ کہتےہیں،اس
لیےآپ کوابوحنیفہ کہاگیا،یعنی دوات والے۔
اس کےعلاوہ اوروجوہات بھی ذکرکی گئی
ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف