Hath Mein Quran Pak Liye Zameen Par Bethne Walo Ke Pas Bed Par Bethna Kaisa?

ہاتھ میں قرآن پاک لیے، زمین پر بیٹھنے والوں کے پاس ، بیڈ پر بیٹھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر:WAT-195

تاریخ اجراء:21ربیع الاول 1443ھ/28اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی جگہ قرآن خوانی کے دوران کچھ لوگوں کو بیڈ پر اور کچھ کوبیڈکے قریب ہی زمین پر بٹھایا گیا اور زمین پر بیٹھے ہوئے لوگ ہاتھ میں قرآن  پاک پکڑ کر تلاوت کر رہے تھے، تو دوسراچے لوگوں کا یوں اوپر بیڈ پر بیٹھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جب لوگ نیچے زمین پر قرآن کریم  ہاتھوں میں لے کر تلاوت کر رہے ہوں تو  دوسروں کا ان کے پاس ،اوپر بیڈ پر بیٹھنا بے ادبی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم