Ghair Moqada Sunnaton Mein Attahiyat Ke Baad Durood Shareef Parhna

غیرموکدہ سنتوں میں التحیات کے بعددرودشریف پڑھنا

فتوی نمبر: WAT-28

تاریخ اجراء:22محرم الحرام1443ھ/31اگست2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا عصر اور عشا کے فرضوں سے پہلے والی سنتوں میں  دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھ کے درود شریف اور تیسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے  ثنا پڑھنا ہو گی  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    عصر اور عشا کے فرضو ں سے پہلے والی سنتوں میں دو رکعتوں کے بعد قعدے میں التحیات پڑھ کر درود شریف ، دعا  اور تیسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے  ثنا پڑھنا بہتر  ہے ۔ کیونکہ یہ سنتیں غیر موکدہ ہیں اور  غیر مؤکدہ سنتیں نوافل کے حکم میں ہوتی ہیں اور نوافل میں ہر شفع(ہر دو رکعت ) الگ نماز ہوتی ہے اوراگلی دو رکعت الگ نماز ہوتی ہے۔ البتہ اگر  نہیں پڑھا تو بھی نماز ہو جائے گی مگر یہ ثواب سے محرومی کا باعث ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم