فتوی نمبر:WAT-660
تاریخ اجراء:14شعبان المعظم 1443ھ/18مارچ 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بلیک فرائیڈے منانا اور اس میں
لگنے والی سیل سے خریداری کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بلیک فرائیڈے منانا (یعنی اس میں تاجروں
کا اشیاء سستی کرنا )اور اس میں اشیاء کی خریداری
کرنا جائز ہے۔البتہ جمعہ جیسے بابرکت دن کو "بلیک "کہنا مناسب نہیں۔اگرچہ اس کی توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے
کہ کاروباری لوگ سرخ سیاہی
سے نقصان اور سیاہ سیاہی سے نفع لکھتے تھے، تو جس دن یہ
تہوار مناکر نفع کمایا جاتا اس کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کیا
گیا۔لیکن ہمارے معاشرے میں بلیک ڈے یا یوم
سیاہ سوگ منانے کےلئے بولا جاتا ہے ، لہذا ظاہری اعتبار سے یہ
لفظ جمعۃ المبارک کے شایان شان نہیں ۔ اس کے بجائے کوئی
اور مناسب لفظ مثلاً وائٹ فرائیڈے،برائٹ فرائیڈے یا گولڈن فرائیڈے
وغیرہ کہاجائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف