نیک شخص کے نام کے ساتھ" رحمۃ اللہ  علیہ  "لکھنا

فتوی نمبر:WAT-520

تاریخ اجراء:02 رجب المرجب  1443ھ/04فروری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کسی نیک مرد  و عورت، جن کی شہرت ولی اللہ طور پر نہ  ہو ، ان کی وفات کے بعدان  کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ  علیہ  لکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نیک مرد  و عورت، جن کی شہرت ولی اللہ کے  طور پر نہ    ہو ، ان کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ  علیہ لکھنا شرعادرست ہے ہاں یہ خیال رہے کہ وہ واقعی نیک و پرہیز گاربھی ہو ں ،اگرواقعۃ وہ نیک نہ ہوں تو پھران کے نام کے ساتھ یہ جملہ نہ لکھاجائے  کہ یہ نیک ہستیوں کے  نام کے ساتھ ہی رائج ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی