میسج پر سلام کے الفاظ کے بجائے (aoa)لکھنا

فتوی نمبر:WAT-459

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگرکسی کو  میسج پر سلام لکھتے وقت (aoa) لکھ دیا اورساتھ ہی  زبان سے السلام  علیکم کہہ دیا تو ثواب ملے گا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   میسج پر (aoa)لکھ دینے سے سلام کی سنت ادا نہیں  ہو گی اور نہ ہی اس کا ثواب ملے گا اور نہ ہی اس کے ساتھ السلام علیکم کہنے سے سلام کی سنت ادا ہو گی  ۔ البتہ دوسرے شخص کو دعا دینے کی نیت سے کہا تو  اللہ تعالی کی رحمت سے امید ہے کہ  دعاکاثواب ملے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری