فتوی نمبر:WAT-447
تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہندی میں
قرآن مجید چھاپنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ قرآن پاک تو عربی
میں رسم عثمانی کے مطابق ہی ہوگا اور ساتھ ہندی میں
اس کا ترجمہ چھاپا جائے گا تو ایسا کرنا جائز ہے۔
لیکن اگر آپ قرآن کریم کے مبارک
کلمات کوہی ہندی میں لکھنے اور چھاپنے کے متعلق پوچھ رہے ہیں
تو اس حوالے سے یہ یادرکھیے کہ قرآن کریم کو رسم عثمانی
کے مطابق لکھنا ہی لازم ہے ،رسم عثمانی کے علاوہ کسی
اوراندازمیں، خواہ وہ ہندی ہو،فارسی ہو،انگریزی
ہو،اس طرح لکھنا،چھاپنا،ہرگزجائزنہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی
الفقہ الاسلامی
ابو رجا محمد نور المصطفیٰ
عطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف