فجرکی نمازسورج نکلنے سے کتنی دیرپہلے  پڑھنے سے ہو جائے گی

فتوی نمبر:WAT-442

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فجر کی نماز سورج نکلنے سے کتنی دیر پہلے تک پڑھنے سے ہو جائے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فجر کا وقت طلوعِ صبح صادق سے آفتاب کی کرن چمکنے تک ہے۔اور اس پورے وقت کے اندر کسی بھی وقت فجر کی نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی، البتہ فجر کی نماز کا سلام بھی فجر کے وقت میں ہی پھیرنا ضروری ہے ورنہ وہ نماز نہ ہوگی۔

   نوٹ: سورج نکلا ہے یا نہیں؟ اس کے لئے دعوت اسلامی کی طرف سے جاری کردہ نماز کے نظام الاوقات دیکھ سکتے ہیں، جس میں ہزاروں علاقوں کے نمازوں کے ٹائم ٹیبل موجود ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدالرب شاکرعطاری مدنی