کسی کے دونوں پاوں ٹخنوں سمیت کٹے ہوں تووضوکاحکم

فتوی نمبر:WAT-435

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زید کے دونوں پاؤں پنڈلی سمیت کٹےہوئے ہیں اب وضو کرتے وقت زید وضو کاچوتھافرض( یعنی ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا) کیسے اداکرے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جب زید کے دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت کٹے ہوئے ہیں ،تو اس سے وضوکا چوتھافرض یعنی پاؤں دھونا ساقط ہے ۔لہذاوہ بقیہ اعضاء کودھوئے اورسرکامسح کرلے تواس کاوضوہوجائے  گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی