فتوی نمبر:WAT-430
تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی
شخص فرضوں کی پہلی دورکعتوں میں سے کسی رکعت میں
بھولے سے سورہ فاتحہ پڑھنے کی بجائے سورت پڑھنا شروع کر دے، اور
پھر ایک آیت پڑھنے کے بعد اسے یاد آئےکہ اسے فاتحہ پڑھنی
تھی، تو اب وہ کیا کرے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فرضوں کی پہلی دورکعتوں میں یاوتروسنن
ونوافل کی کسی بھی رکعت میں اگرکوئی شخص بھولے سے
سورہ فاتحہ پڑھنے کے بجائے سورت پڑھناشروع کردے اورکم ازکم ایک چھوٹی
آیت کی مقدارتلاوت کرلےتوایسے شخص کے لئے حکم یہ ہے کہ اب
سورت کوچھوڑکر سورہ فاتحہ پڑھے ،اس کے بعدکوئی چھوٹی سورت وغیرہ
ملائے ،اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی
الفقہ الاسلامی
ابو احمد محمد انس رضا عطاری
مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف