معراج شریف کتنی عمرمیں ہوئی

فتوی نمبر:WAT-429

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کتنی عمر میں ہوئی تھی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نبی کریم صلی اللہ  تعالی علیہ وآلہ وسلم نے  40سال کی عمرمیں اعلان نبوت فرمایااور53سال کی عمرمیں ہجرت فرمائی ۔یعنی اعلان نبوت کے 13ویں سال آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ہجرت فرمائی۔ اس پراتفاق ہے کہ  اعلان نبوت کے بعداورہجرت سے پہلے،مکہ معظمہ میں  معراج ہوئی لیکن اعلان نبوت کے کتنے عرصے بعد معراج ہوئی، اس کے متعلق مختلف اقوال ہیں،صدرالافاضل حضرت علامہ مولانانعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمۃ نے فرمایاہے کہ اعلان نبوت کے بارہویں سال معراج ہوئی ،اس اعتبارسے بوقت معراج،آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی عمرمبارک 52سال بنتی ہے۔اورجواس کے علاوہ اقوال ہیں ،ان کے اعتبارسے مختلف عمرمبار ک ثابت ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

محمد عرفان مدنی عطاری