تنگی وقت کے سبب غسل نہ کرسکے،وضوکرسکے توکیاحکم ہے؟

فتوی نمبر:WAT-428

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی پر غسل فرض ہو لیکن نماز کا وقت اتنا کم بچا ہو کہ غسل کرے گا ، تو نماز قضا ہو جائے گی ، لیکن وضو کر کے وقت میں نماز پڑھ سکتا ہے ، تو اس صورت میں وہ وضو کر کے نماز پڑھے یا تیمم کرے ؟  

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غسل فرض ہو لیکن نماز کا وقت اتنا کم بچا ہو کہ غسل کرے گا ، تو نماز قضا ہو جائے گی ، تو ایسے شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ نہ  غسل کرے اورنہ وضو کرے بلکہ تیمم کر کے وقت میں نماز ادا کرے اور بعد میں غسل کر کے نماز دوہرائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری