غلطی سے قرآن پاک زمین پرآ جائے

فتوی نمبر:WAT-423

تاریخ اجراء:20جمادی الاخری1443ھ/24جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    دو قرآن پاک ، ایک بڑی سائز میں  ہوجبکہ دوسرا چھوٹے سائز میں اس کے اوپر رکھا ہو ، قرآن کریم اٹھاتے ہوئے اوپر والا قرآن پاک نظر نہ آنے کی وجہ سے زمین پر گر جائے ، تو کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    قرآن پاک اگر غلطی سے زمین پر گر جائے ، تو گناہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی صدقہ  وکفارہ لازم ہے ۔ فورا ادب سے اٹھا کر ادب کی جگہ رکھ دیا جائے ۔ لیکن ہر ایک پر لازم ہے کہ قرآن پاک احتیاط و ادب سے دیکھ بھال کر اٹھائے اور ایسی بے احتیاطیوں سے بچے کہ جس سے قرآن پاک کی بے ادبی ہو سکتی ہو ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری