فتوی نمبر:WAT-408
تاریخ اجراء:15 جمادی الاخری
1443ھ/19جنوری 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر وہ شخص صاحبِ ترتیب
ہے (یعنی اس کی چھ سے کم نمازیں قضاءہوئی ہیں)
اوروقت میں گنجائش بھی ہے ،تو اب اس کے لیےلازم و ضروری ہے کہ وہ پہلے اپنی
قضاءنمازیں ادا کرے اور اس کے بعد وقتی فرض نماز ادا کرے اور اگر
صاحبِ ترتیب شخص کواپنی قضاء
نماز یادتھی اور وقت میں وسعت(گنجائش) بھی تھی ، اوراسے ترتیب
والامسئلہ بھی معلوم تھالیکن
اس کے باوجوداس نےگزشتہ نماز قضاء کئے بغیر وقتی فرض نماز پڑھ لی،
تواس کی نماز نہیں ہو گی یعنی موقوف رہے گی
کہ اگر وقتی پڑھتا گیا اور قضا رہنے دی، تو جب دونوں مل کر چھ
ہو جائیں گی یعنی چھٹی کا وقت ختم ہو جائے گا تو،
سب صحیح ہو گئیں اور اگر اس درمیان میں قضا پڑھ لی
تو سب گئیں یعنی نفل ہوگئیں سب کو پھر سے پڑھے۔
ہاں! اگر اُسے اپنی قضا نماز یاد ہی
نہ تھی یا یاد تو تھی، لیکن فرضیتِ ترتیب
سے ناواقف تھایا وقتی نماز کا وقت
اتنا تنگ تھا کہ اگر پہلے قضا نماز پڑھتا،تو وقتی نماز، وقت میں
ادا نہیں ہو سکتی تھی یا اس کی پہلے سے چھ یااس
سے زائد نمازیں قضا ہو چکی تھیں، تو اب اس پر ترتیب لازم
نہیں رہے گی اور وقتی
نماز درست ہو جائےگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید
چشتی عفی عنہ
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف