فتوی نمبر:WAT-399
تاریخ اجراء:26جُمادَی الاُولٰی 1443ھ/31دسمبر 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پہلے تو یہ یاد رہے کہ زنا کرنا ناجائز وحرام ،سخت
گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے، اگر کسی نے ایسا کیا
تو وہ سچے دل سے توبہ کرے ۔
اورجہاں تک زناکے بعدنکاح
کامسئلہ تواس حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ اس صورت میں زنا کی
عدت نہیں ہے ،زناکے فورا بعدبھی نکاح ہو سکتا ہے۔ البتہ جس سے
زنا کیا تھا اگر اسی لڑکے سے نکاح کر لیا تو نکاح کے بعد ہمبستری وغیرہ کرنا بھی جائز ہےاگرچہ زناسے
حمل ٹھہرچکاہو اور اگر کسی اور لڑکے سے نکاح ہوا تواگرزناسے حمل نہیں
ہواتواس شوہرکواس کے ساتھ ہمبستری وغیرہ کرنے کی اجازت ہے لیکن
اگر یہ عورت زنا سے حاملہ ہوچکی
تو اگرچہ نکاح درست ہے ، مگر جب تک یہ حمل موجود ہے،وضع حمل نہیں
ہوجاتا، اس وقت تک ہمبستری اور اس کے دواعی (بوس وکناروغیرہ)اس
عورت کے ساتھ جائز نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدالرب شاکرعطاری مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف