فتوی نمبر:WAT-389
تاریخ اجراء:26جُمادَی الاُولٰی 1443ھ/31دسمبر 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس مسئلے میں علماء کااختلاف ہے اوربچنے میں احتیاط
ہے ،خصوصااولیاء کرام کے مزارات کوچومنے سے احتیاط کی جائے کیونکہ
ان کے مزارات پرحاضری دینے میں ادب یہ ہے کہ مزارشریف
سے چارہاتھ کے فاصلے پرکھڑاہوکرفاتحہ وغیرہ کااہتمام کرے۔
امام اہل سنت امام احمد رضا
خان رحمۃ اللہ علیہ بوسہ
قبرکے متعلق سوال کے جواب میں
فرماتے ہیں:” اس مسئلہ میں بہت اختلاف ہے۔ بکثرت اکابر
جواز و منع دونوں طرف ہیں اور عوام کے لئے زیادہ احتیاط منع میں
ہے۔ خصوصا مزارات طیبہ اولیاء کرام پر کہ ان کے اتنا قریب
جانا ادب کے خلاف ہے۔ کم از کم چارہاتھ فاصلے سے کھڑا ہو۔ “(فتاوی
رضویہ ،جلد 22 ،صفحہ 419 ، رضا
فاؤنڈیشن ، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو احمد محمد انس رضا عطاری
مدنی
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف