لڑکے کے عقیقے میں کتنے جانورہوں؟

فتوی نمبر:WAT-382

تاریخ اجراء:25جُمادَی الاُولٰی   1443ھ/30دسمبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      لڑکے کے عقیقے میں کتنے جانورہوں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    لڑکے کے عقیقے میں دو بکرے (یعنی دو نر جانور) ذبح کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر ایک بکرا یا ایک بکری بھی ذبح کی، تو عقیقہ کی سنت ادا ہوجائے گی۔

    خیال رہے! عقیقے کے جانور میں قربانی کے جانور والی شرائط کا پایا جانا اور قربانی سے مانع عیوب سے پاک ہونا ضروری ہے، ورنہ عقیقہ ادا نہیں ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ