عورت کامسواک کرنا

فتوی نمبر:WAT-378

تاریخ اجراء:25جُمادَی الاُولٰی   1443ھ/30دسمبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا حیض کی حالت میں مسواک کر سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    عام حالت کی طرح حیض کی حالت میں بھی عورت مسواک کر سکتی ہے۔البتہ عورت کے لئے بہتر ہے کہ وہ بجائے مسواک کے دوسری نرم چیزیں، مثلاً مِسِّی کے ذریعے دانت صاف کرے، کیونکہ عورتوں کے دانت مَردوں کے مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں اور مسواک پر مُوَاظَبَت (ہمیشگی) ان کے دانتوں کو مزید کمزور کردے گی اور مِسِّی کے ذریعے دانت صاف کرتے وقت حصولِ ثواب کی نیت پائے جانے کی صورت میں مسواک کا ثواب بھی ملے گا،کہ عورت کے لئے یہ چیزیں ثواب کے معاملے میں مسواک کے قائم مقام  ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ