اورل سیکس کرنے کا حکم

فتوی نمبر:WAT-290

تاریخ اجراء:23ربیع الآخر 1443ھ/29نومبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کسی کا  شوہر اپنی شرمگاہ اس کے منہ میں ڈالتا ہے ، اب یہ کیا کرے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     شوہر کا بیوی کے منہ میں اپنا عضو تناسل داخل کرنا ناجائز وگناہ ہے کہ خبیث وگنداکام ہے اورایسے کام کی حرمت قرآن پاک سے ثابت ہے، لہذا شوہر اس قبیح حرکت سے اجتناب کرے اور بیوی کا کسی ناجائز کام میں شوہر کی اطاعت کرنا،جائزنہیں ہے، لہذا وہ اس سے انکار کر دے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدالرب شاکرعطاری مدنی