مخصوص ایام میں آیت الکرسی پڑھنا

فتوی نمبر:WAT-243

تاریخ اجراء: 09ربیع الآخر 1443ھ/15نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     مخصوص ایام کے دوران آیت الکرسی پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    عورت کا ایامِ حیض و نفاس  میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا حرام ہے۔ البتہ وہ آیات جو ذکر و ثناء ،مناجات و دعا میں سے کسی پر مشتمل ہوں، انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر، ذکر و دعا کی نیت سے پڑھ سکتی ہےاوروہ قرآنی آیات جو ذکر و ثناء و مناجات و دعا  میں سے کسی پر مشتمل نہ ہوں یا ذکر و ثناء و مناجات و دعا  میں سے کسی پر مشتمل تو ہوں، لیکن انہیں تلاوت کی نیت سے پڑھا جائے، تو یہ حرام ہے۔

    اس تفصیل کے مطابق اسلامی بہن مخصوص ایام میں آیت الکرسی  کو ذکرو ثناء کی نیت سے پڑھے،تو پڑھ سکتی ہے،لیکن اس حالت میں آیت الکرسی  کوتلاوت کی نیت سے پڑھنا، ناجائز و حرام ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم