رات کی ڈیوٹی وغیرہ کی وجہ سے ظہروعصرکی نمازنیندمیں قضاکرنا

فتوی نمبر:WAT-12

تاریخ اجراء:16محرم الحرام1443ھ/ 25اگست2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    میں دبئی میں جاب کرتا ہوں ۔میری مستقل رات کی ڈیوٹی ہے۔ڈیوٹی سے واپس آکر کھانا بنانے اور دیگر کام کرنے کی وجہ سے 11 بج جاتے ہیں۔پھر میں سوتا ہوں ۔اس وجہ سے میری ظہر و عصر کی نماز رہ جاتی ہے ۔ جنہیں میں بعد میں قضا پڑھتا ہوں ۔کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    آپ کا یوں  نمازیں قضا کرنا  حرام و گناہ ہے اور اس سے توبہ کرنا آپ پر لازم ہے۔آپ اپنے اوقات اور کاموں کو اس طرح تقسیم کریں کہ آپ ظہر و عصر کی نماز ان  کے اوقات میں ادا  کر سکیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم