13محرم کی نیازمیں سے صرف عورتوں کو کھلانا
فتوی نمبر: WAT-21
تاریخ اجراء:21محرم الحرام1443ھ/30اگست2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
13محرم کو امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے جو فاتحہ دیتے ہیں، وہ صرف عورتوں کو کھلاتے ہیں ،مردوں کو نہیں دیتے ، تو ایسا کرناکیا صحیح ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
امام حسين رضی اللہ تعالی عنہ كے ایصال ثواب کے لئے پکائے جانے والا کھانا، مردو عورت ہر ایک کے لئے جائز ہے اور اس میں یہ خیال کرنا کہ مرد یہ کھانا نہیں کھاسکتے ،یہ درست نہیں اوراس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ۔
اور یہ بھی یادر ہے کہ ایصال ثواب کے لئے کسی معین تاریخ کو ہی فاتحہ کا اہتمام کرنا ضروری نہیں،کسی بھی تاریخ میں ایصال ثواب کا اہتمام کیا جاسکتا ہے ،البتہ ضروری خیال نہ کرتے ہوئے سہولت کی خاطر کسی تاریخ کو معین کرنے میں حرج بھی نہیں
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟
غیرقانونی گیس سے تیارکردہ کھانے کاحکم
انشورنس کی قیمت کم کروانے کے لیے ڈاکومنٹس میں جھوٹ لکھنا
مٹھائی وغیرہ میں حرام اجزاء شامل ہونے کی صرف افواہ ہوتوان کاحکم
خرگوش کھانے کاحکم
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
ہندوکو”جے رام جی کی“بولنے کاحکم
مکروہ تنزیہی کی تعریف