Tije Ke Channo Ka Maldar Ko Khana Kaisa?

تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Aqs:859

تاریخ اجراء:20محرم الحرام1438ھ/22اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تیجے میں جو چنے منگوائے جاتے ہیں اور ان پر درود شریف وغیرہ پڑھ کر بانٹ دیاجاتا ہے ، کیا مالدار شخص ان چنوں کو کھا سکتا ہے ؟س

ائل:شعیب اقبال (ریگل،صدر،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    تیجے میں جو چنے اس لیے منگوائے جاتے ہیں کہ ان پر درود شریف وغیرہ پڑھ کر انہیں بانٹ دیں گے ،عرفا وہ خاص غریبوں کے لیے ہی نہیں ہوتے بلکہ جو بھی موجود ہو ، سب کو دئیے جاتے ہیں ،اس لیے انہیں امیر اور غریب سب کھا سکتے ہیں مگر مالدار لوگوں کو ان کے کھانے سے بچنا بہتر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم