Shaheed Ke Liye Dua e Maghfirat Karna ?

شہید کے لئے دعائے مغفرت کرنا

مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2694

تاریخ اجراء: 24شوال المکرم1445 ھ/03مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا سوال یہ ہےکہ  شہید کے لئے مغفرت کی دعا کرنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شہید کے لئے مغفرت کی دعا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں،کہ اگر اس کے گناہ معاف ہوچکے ہیں تو مغفرت کی دعا بلندی درجات کے لیے ہوگی ،کیونکہ دعائے مغفرت صرف گناہوں کی معافی کے لئے نہیں ہوتی  بلکہ بسا اوقات زیادتی درجات کے لئے بھی ہوتی ہے۔

   تفسیر روح المعانی میں ہے” كان الدعاء بالمغفرة لا يستلزم وجوب ذنب بل قد يكون بزيادة درجات كما يشير إليه استغفاره عليه الصلاة والسلام في اليوم والليلة مائة مرة“ترجمہ:مغفرت کی دعا،گناہوں کے ہونے کو مستلزم نہیں،بلکہ مغفرت کی دعا کبھی زیادتئ درجات کے لئے بھی ہوتی ہے جیسا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا دن اور رات میں سو مرتبہ استغفار کرنا اس طرف مشیر ہے۔(تفسیر روح المعانی،ج 11،ص 262، دار الكتب العلمية ، بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم