مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2694
تاریخ اجراء: 24شوال المکرم1445 ھ/03مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہےکہ شہید کے لئے مغفرت کی دعا کرنا کیسا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شہید کے لئے مغفرت
کی دعا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں،کہ اگر اس کے گناہ
معاف ہوچکے ہیں تو مغفرت کی دعا بلندی درجات کے لیے
ہوگی ،کیونکہ دعائے مغفرت صرف گناہوں کی معافی کے لئے نہیں
ہوتی بلکہ بسا اوقات زیادتی
درجات کے لئے بھی ہوتی ہے۔
تفسیر روح
المعانی میں ہے” كان الدعاء بالمغفرة لا يستلزم وجوب ذنب بل قد يكون بزيادة
درجات كما يشير إليه استغفاره عليه الصلاة والسلام في اليوم والليلة مائة مرة“ترجمہ:مغفرت کی دعا،گناہوں کے ہونے کو
مستلزم نہیں،بلکہ مغفرت کی دعا کبھی زیادتئ درجات کے لئے
بھی ہوتی ہے جیسا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا
دن اور رات میں سو مرتبہ استغفار کرنا اس طرف مشیر ہے۔(تفسیر روح المعانی،ج 11،ص 262، دار الكتب
العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟