مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق
عطاری
فتوی نمبر: WAT-1722
تاریخ اجراء: 19ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/08جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا سفر میں فوت ہونے والا شہید ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ، سفر میں فوت ہونے والا بھی
شہید ہے کیونکہ جن افراد کو احادیث میں حکماً شہید
قرار دیا گیا ہے ، ان میں سفر میں فوت ہونے والا بھی
شامل ہے ۔ یاد رہے کہ اللہ کریم کی راہ میں جہاد
کرتے ہوئے جان دینے والا فقہی یعنی حقیقی شہید
ہوتا ہے ، جبکہ اس کے علاوہ شہادت کو حکمی
شہادت کہتے ہیں اور حکمی شہید کو شہید والا ثواب ملتا ہے
لیکن اس پر فقہی شہید والے احکام جاری نہیں ہوتے ،
لہٰذا سفر میں فوت ہونے والے اور اسی طرح باقی حکمی
شہید ہونے والوں کو غسل و کفن دیا جائے گا ۔
سنن ابنِ ماجہ کی حدیثِ پاک میں
ہے : عن
ابن عباس، قال: قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم : ”موتُ غُربةٍ شهادةٌ“ یعنی
سفر کی حالت میں آنے والی موت شہادت ہے۔(سنن ابن ماجہ ، ج1 ، ص515 ، حدیث1613 ، دار إحياء
الكتب العربية)
بدائع الصنائع میں ہے : ”انه ينال ثواب الشهداء
۔۔۔ إنهم شهداء بشهادة الرسول صلى اللہ عليه وسلم لهم بالشهادة ، وإن لم يظهر حكم شهادتهم فی
الدنیا ، ملخصا “ ترجمہ : شہیدِ حکمی کو شہیدوں کا ثواب
ملےگا۔ یہ سب اس لیے شہید قرار پائے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کےلیے شہادت کی گواہی دی
ہے ، اگرچہ دنیا میں ان کی شہادت کا حکم جاری نہیں
ہوتا (یعنی ان پر فقہی شہید والے احکام جاری نہیں
ہوتے)۔(بدائع
الصنائع ،ج01،ص322،مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ
، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟