مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2097
تاریخ اجراء: 04ربیع الثانی1445 ھ/20اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرزائی ،مرزاغلام احمد
قادیانی کے ماننے والے کو کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کو
نبی ماننے اور اس طرح کے دیگر عقائد کفریہ رکھنے کی وجہ سے کافر و مرتد
ہیں،اور مرتدین سے کسی طرح کے تعلقات رکھنا بھی جائز
نہیں،لہٰذا مرجائیں تو
ان کے جنازے میں شرکت حرام ، ان کو مسلمانوں جیساغسل و کفن دینا
حرام ،اسی طرح جنازہ پڑھنا
بھی حرام بلکہ کفر ہے۔
سیدی
اعلیٰ حضرت، امام اہل سنت ،مجدددین وملت ،الشاہ امام احمدرضاخان
علیہ رحمۃالرحمن فرماتے ہیں:”قادیانی
مرتدہیں۔ “(فتاوٰی
رضویہ ،جلد23،صفحہ598،رضا فاؤنڈیشن ، لاھور)
اور مرتدین سے تعلقات رکھنے،ان کاجنازہ پڑھنے
وغیرہ کا حکم بیان کرتے ہوئے سیدی اعلی حضرت
علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں:”بلاشبہہ اس سے دور بھاگنااور اسے اپنے
سے دور کرنا، اس سے بغض، اس کی اہانت، اس کا رد فرض ہے اورتوقیر حرام
وہدم اسلام، اسے سلام کرنا اس کے پاس بیٹھنا حرام، اس کے ساتھ کھانا
پینا حرام، اس کے ساتھ شادی بیاہ حرام اور قربت زنائے خالص اور
بیمار پڑے ،تو اسے پوچھنے جانا حرام، مرجائے تو اس کے جنازے میں
شرکت حرام ،اسے مسلمانوں کا ساغسل وکفن دینا حرام، اس پر نماز جنازہ پڑھنا
حرام بلکہ کفر، اس کا جنازہ اپنےکندھوں پر اٹھانا، اس کے جنازے کی
مشایعت حرام، اسے مسلمانوں کے مقابر میں دفن کرنا حرام، اس کی
قبر پر کھڑا ہونا حرام، اس کے لیے دعائےمغفرت یاایصال ثواب حرام
،بلکہ کفر، والعیاذباللہ رب العالمین۔“(فتاوی رضویہ، جلد14، صفحہ593، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟