مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2706
تاریخ اجراء: 28شوال المکرم1445 ھ/07مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز جنازہ کی تکبیرات میں کیا
پڑھنا ہوتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز جنازہ کا طریقہ یہ ہے کہ کان تک ہاتھ
اُٹھا کر اللہ اکبر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لائے اور ناف کے نیچے حسب
دستور باندھ لے اور ثنا پڑھے، یعنی سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ
وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰـہَ
غَیْرُکَ پھر بغیرہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے اور
درود شریف پڑھے بہتر وہ دُرود ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے
یعنی درود ابراہیمی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ
وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا
صَلَّیْتَ وسلمت ورحمت
عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ
وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ
حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی
سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا
مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ وسلمت ورحمت عَلٰی سَیِّدِنَا
اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا
اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ پھر
اللہ اکبر کہہ کر اپنے اور میت اور تمام مومنین و مومنات کے ليے دُعا
کرے اور بہتر یہ کہ وہ دُعا پڑھے جو احادیث میں وارد ہے اور
ماثور دُعائیں اگر اچھی طرح نہ پڑھ سکے توجو دعا چاہے پڑھے، مگروہ
دُعا ایسی ہو کہ اُمورِ آخرت سے متعلق ہو، مثلا یہ دعا پڑھ لے:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا
وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا
وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ
اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی
الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ
عَلَی الْاِیْمَانِ اس کے
بعد چوتھی تکبیر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دے اور سلام پھیر لے۔ (از بہار شریعت،ج 1،حصہ 4،ص 829،مکتبۃ
المدینہ) (نماز جنازہ کا طریقہ(حنفی)،ص 8،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟