Beton Ne Namaz e Janaza Parh Li Ab Dobara Gaon Walon Ka Namaz e Janaza Parhna Kaisa ?

بیٹوں نے نماز جنازہ پڑھ لی  اب دوبارہ گاؤں والوں کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Sar:5245

تاریخ اجراء:20صفرالمظفر1438ھ/21نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا شہر میں انتقال ہواشہر میں ہی  اس شخص کے بیٹوں اور دیگر ورثاء نے نماز جنازہ پڑھ لی لیکن ورثاء اپنے  آبائی گاؤں میں اس شخص کو دفنانا چاہتے ہیں تو گاؤں والوں کا دوبارہ اس شخص کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

سائل:قاری اعظم(فیصل آباد)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    صورت مسئولہ میں جبکہ میت کے اولیاء نماز جنازہ پڑھ چکے ہیں تو گاؤں والوں کا دوبارہ نمازجنازہ پڑھنا جائز نہیں کیونکہ  جب میت کے اولیاء میں سے کوئی ولی نماز جنازہ  پڑھ لے  یا ولی کی اجازت سے نماز جنازہ پڑھا دی جائے توکسی کے لئے بھی دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم